ریاست راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے محرم کے موقع پر حضرت امام حسین کی قربانی کو یاد کیا۔ اس موقع پر مسٹر گہلوت نے کہا کہ کربلا کے میدان میں حضرت امام حسین کی شہادت ہمیں حق کی راہ پر چلتے ہوئے کوئی بھی قربانی دینے کی ترغیب دیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ محرم کے اس مبارک مہینے میں ہمیں اپنے ملک کے لیے کسی بھی طرح کی قربانی دینے، بے خوف ہوکر سچائی کی حمایت کرنے اور باطل کی مخالفت کرنے کا عزم کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ حق اور انصاف کو برقرار رکھنے کے لیے حضرت امام حسین کی زندگی ایک ترغیب ہے۔
اس موقع پر اسمبلی اسپیکر ڈاکٹر سی پی جوشی نے شہدائے کربلا اور حضرت امام حسین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ محرم اور معرکہ کربلا انصاف کے لیے جدوجہد کی تحریک ہے۔
محرم الحرام اور یومِ عاشورہ کی فضیلت
دریں اثناء، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی نائب صدر اور سابق وزیر اعلی وسندھرا راجے نے بھی حضرت امام حسین کو یہ کہتے ہوئے یاد کیا کہ حضرت امام حسین نے حق اور انصاف کی جنگ لڑتے ہوئے اپنی جان قربان کر دی۔
سابق نائب وزیر اعلی اور کانگریس رہنما سچن پائلٹ نے بھی انہیں یاد کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسین کی شہادت ہمیں انصاف، قربانی اور ایثار کا پیغام دیتی ہے۔