14 اگست سے شروع ہوئے اسمبلی اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پر غیر حاضر رہنے والے جئے پور کے رکن اسمبلی گوپی چند مینا ، گڑھی سے رکن اسمبلی کیلاش مینا ، گھاٹول سے رکن اسمبلی ہریندر نینما اور دریاود کے رکن اسمبلی گوتم لال مینا کو آج بی جے پی کے دفتر بلایا تھا جہاں انہوں نے حزب اختلاف کے لیڈر گلاب چند کٹاریہ سے بات کر کے اپنی صفائی پیش کی ۔
یہ تمام اراکین اسمبلی پارٹی صدر ستیش پونیا اور انچارج جنرل سیکرٹری چندر شیکھر سے بھی ملاقات کریں گے۔
واضح رہے کہ تحریک عدم اعتماد کے دوران بی جے پی نے تقسیم کا مطالبہ نہیں کیا ۔ اگر ایسا کیا جاتا تو ان اراکین اسمبلی کی عدم موجودگی کی وجہ سے بی جے پی کو صرف 71 ووٹ ہی ملتے اور پارٹی کی فضیحت ہوتی۔
پارٹی ہائی کمان نے بھی اس معاملے کو سنگین سمجھتے ہوئے رپورٹ طلب کی ہے۔