ریاست راجستھان میں اجمیر شریف درگاہ کے دیوان سید زین العابدین علی خان نے پڑوسی ملک پاکستان کے وزیراعظم عمران خان پر اس وقت شدید غصے کا اظہار کیا جب پاکستانی پارلیمنٹ میں عمران خان نے اسامہ بن لادن کو شہید کہہ کر پکارا۔
عمران خان نے جمعہ کے روز پاکستانی پارلیمنٹ میں کہا تھا کہ 'امریکی کمانڈوز نے پاکستان میں داخل ہوکر اسامہ بن لادن کو شہید کر دیا تھا' اجمیر شریف درگاہ کے دیوان سید زین العابدین علی خان نے اس کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 'پاکستان حکومت کا جیشِ محمد، لشکر طیبہ اور طالبان جیسی تنظیموں کو پناہ دینا ٹھیک نہیں ہے'۔
درگاہ کے دیوان نے یہ بھی کہا کہ 'پاکستان کی دہشت گردی کے کارناموں میں ہمیشہ چین حمایتی رہا ہے مگر چین میں ہو رہے مسلمانوں پر ظلم کے خلاف پاکستان کبھی آواز نہیں اٹھاتا۔ آج سب سے زیادہ مسلمانوں پر ظلم کرنے والا کوئی ملک ہے تو وہ چین ہے۔