ETV Bharat / state

Shoot Out In Kisangarh: کشن گڑھ میں چچا کے ہاتھوں بھتیجے کا قتل

کشن گڑھ کے گاندھی نگر تھانے علاقے میں چچا نے بھتیجے کوگولی ما کرموت کا گھاٹ اتار دیا۔ علاقے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آنے سے دہشت پھیل گئی۔پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ۔فائرنگ معاملے میں ملوث افراد کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

کشن گڑھ میں چچا کے ہاتھوں بھتیجے کا قتل
کشن گڑھ میں چچا کے ہاتھوں بھتیجے کا قتل
author img

By

Published : Mar 15, 2023, 4:59 PM IST

کشن گڑھ:ریاست راجستھان کے کشن گڑھ کے گاندھی نگر تھانے علاقے میں سرعام فائرنرنگ کے واقعے میں چچا کے ہاتھوں بھتیجے کی موت ہوگئی۔ علاقے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آنے سے دہشت پھیل گئی۔پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ۔فائرنگ معاملے میں ملوث افراد کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کشن گڑھ میں بجرنگ کالونی کے رہائشی اشوک اور اس کی والدہ شانتی دیوی بائیک پر سوار ہو کر کھیت سے گھر آرہے تھے، اسی درمیان پیچھے سے کار میں سوار ہو کر آئے اس کے چاچا سابق کونسلر سورج یادؤ نے اس کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔جس کی وجہ سے اشوک اور اس کی والدہ شانتی دیوی سڑک پر گر گئے۔

اسی درمیان اشوک کچھ سمجھ پاتا, اس سے پہلے ہی اس کے چاچا سورج یادو نے پستول نکال کر اس پر تابڑ توڑ گولیاں برسا دی۔جس کی وجہ سے اشوک کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ اس واردات کو انجام دینے کے بعد ملزم چاچا سورج یادو کار میں سوار ہو کر مکرانا روڈ کی طرف فرار ہوگیا۔

فائرنگ کی واردات کی اطلاع ملتے ہی اشوک یادو کے چھوٹے بھائی راجندر یادو اور اس کے ساتھیوںموقع پر پہنچے۔اشوک یادو کو ہسپتال لے کر گئے جہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:Mother Killed Specially Abled Child چار سال کے معصوم بیٹے کو قتل کرنے والی ماں گرفتار

پولیس کی ٹیم جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔فی الحال پولیس فرار ملزم کی تلاش میں مصروف ہے۔،دن دہاڑے ہوئی فائرنگ سے پورے شہر میں دہشت کا ماحول ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.