مہاویر ودیا مندر اسکول کی بس کرابڑ سے بچوں کو لے کر ادئے پور آرہی تھی لیکن تب ہی وہ صبح تقریباً 7 بجے کرابڑ میں چانسد گاؤں کے کھاروا میں ریلوے انڈر پاس سے نکلتے وقت اس میں جمع پانی میں پھنس گئی۔
بس میں چودہ بچے سوار تھے۔بس کے پانی میں پھنسنے سے بچے ڈر گئے اور چیخ پکار کرنے لگے،اس پر آس پاس کے لوگوں نے موقع پر پہنچ کر بچوں کو اپنے کندھوں پر بٹھاکر پانی سے باہر نکالا۔
اس دوران تمام بچے تقریباً ڈھائی گھنٹہ پانی میں پھنسے رہے۔بعد میں گاؤں والوں نے ٹریکٹر کی مدد سے بس کو کھینچ کر پانی سے باہر نکالا۔