ETV Bharat / state

Rajasthan Electricity Bill ستیش پونیا نے بجلی کے بلوں میں سرچارج میں اضافے کی مذمت کی

راجستھان بی جے پی کے ریاستی صدر ستیش پونیا نے گہلوت حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'ریاست کی کانگریس حکومت بجلی کے گھریلو صارفین پر اکیس فیصد فیول سرچارج بڑھا کر لوگوں کے گھروں کا بجٹ بگاڑ رہی ہے۔' Satish Poonia Slams Rajasthan Govt

ستیش پونیا نے بجلی کے بلوں میں سرچارج میں اضافے کی مذمت کی

author img

By

Published : Oct 29, 2022, 8:59 AM IST

جے پور: راجستھان کے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی صدر ستیش پونیا نے ریاست میں بجلی کے گھریلو صارفین پر اکیس فیصد فیول سرچارج میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی کانگریس حکومت سرچارج بڑھا کر لوگوں کے گھروں کا بجٹ بگاڑ رہی ہے۔ ڈاکٹر پونیا نے اپنے بیان میں کہا کہ دیوالی میں عام طور پر تحفے دیے جاتے ہیں لیکن راجستھان میں کانگریس کی اشوک گہلوت کی حکومت سرچارج بڑھا کر ریاست کے عوام کو جھٹکا دے رہی ہے اور گھر کا بجٹ خراب کر رہی ہے۔ Satish Poonia on Rajasthan Electricity Bill

انھوں نے کہا کہ پہلے بھی فیول سرچارج بڑھایا گیا تھا اور اب پھر فیول سرچارج بڑھانے پر صارفین کو دو دو ہاتھ کرنے ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ فیول سرچارج صرف 21 پیسے بڑھائے ہیں لیکن اس کا صارفین پر375کروڑ کا بوجھ پڑے گا۔ انھوں نے کہا کانگریس حکومت نے ریاست میں سستی، معیاری اور پوری بجلی دینے کا عوام سے وعدہ کیا لیکن اب یہ بات صحیح ثابت ہونے لگی ہے کہ کانگریس آئی اور بجلی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: CM Ashok Gehlot On Medical College صرف میڈیکل کالج کھولنا کافی نہیں، وزیر اعلیٰ گہلوت

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.