اجمیر: راجستھان پبلک سروس کمیشن کیرالہ کی طرز پر آنے والے وقت میں آن لائن امتحانات منعقد کرے گا تاکہ پیپر لیک جیسے معاملات سے چھٹکارا مل سکے۔ کمیشن نے بھرتی امتحان کو 'لیک پروف' بنانے کی کوشش شروع کر دی ہے۔ راجستھان حکومت کے مطابق ریاستی حکومت کی سفارش پر اجمیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے راجستھان پبلک سروس کمیشن کو اجمیر۔جے پور ہائی وے پر واقع گھگھورا میں دس ہزار مربع میٹر زمین مفت الاٹ کی گئی ہے۔ اس زمین پر راجستھان پبلک سروس کمیشن امتحانی مرکز، خفیہ برانچ وغیرہ تیار کرے گا۔ تصدیق شدہ اطلاعات کے مطابق پیپر لیک کو روکنے کے لئے حکومت کی پہل پر راجستھان سروس کمیشن کو زمین الاٹ کی گئی ہے، جہاں آن لائن امتحانات کراکے پیپر لیک جیسے معاملات سے نجات ملے گی۔
راجستھان پبلک سروس کمیشن شروع میں کم امیدواروں کے ساتھ امتحانات کو منعقد کرے گا اور آہستہ آہستہ اس میں توسیع کی جائے گی۔ مصدقہ اطلاعات کی مطابق راجستھان پبلک سروس کمیشن کے سینئر رکن جسونت سنگھ راٹھی نے کیرالہ سروس کمیشن کے آن لائن امتحانات سیٹ اپ کا جائزہ لیا ہے۔ جس میں امتحان ٹیسٹ آپریشن ایک چھت کے نیچے کیا جا رہا ہے۔اجمیرپبلک سروس کمیشن بھی اس انتظام کو اپناکر مستقبل میں امتحانات منعقد کرے گا، جس سے وقت کی بچت کے ساتھ ساتھ کامیابی کے ساتھ امتحان منعقد ہوگا اور نتیجے بھی جلدی آئیں گے۔
یو این آئی