ETV Bharat / state

راجستھان: فنانس کمپنی کے ایجنٹ سے دن دہاڑے لوٹ - فنانس کمپنی کے ایجنٹ سے دن دہاڑے لوٹ

ریاست راجستھان کے ضلع شری گنگا نگر میں ایک فنانس کمپنی کے ایجنٹ سے دن دہاڑے تقریبا 60 ہزار روپے لوٹ لینے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

راجستھان: فنانس کمپنی کے ایجنٹ سے دن دہاڑے لوٹ
author img

By

Published : Oct 23, 2019, 4:43 PM IST

موصول اطلاعات کے مطابق شری گنگا نگر میں ارتھ مائیکرو فنانس کمپنی کے ایجنٹ سنیل پائل صبح تقریبا گیارہ بجے لال گڑھ جاٹان تھانہ علاقہ کے گاؤں بھادوں والی میں خواتین کے سیلف ہیلپ گروپ سے رقم جمع کر اكاوالين کی طرف جا رہا تھا۔
بھادوں والی گاؤں سے نکلتے ہی موٹر سائیکل پر سوار دو نقاب پوش لوگوں نے سنیل کو پیچھے سے دھکا مار کر گرا دیا اور اس کا بیگ چھین کر فرار ہو گئے۔

پولیس بن کر تیمار دار سے لوٹ مار

اس دوران سنیل نے شور مچایا اور گاؤں کے لوگ بھاگ کر آئے اور واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔کچھ ہی دیر میں پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
سینئر پولیس اہلکار تارا رام نے بتایا کہ سنیل کے بیگ میں تقریبا 60 ہزار روپے تھے۔ مشتبہ لٹیروں کو پکڑنے کے لیے پورے علاقے میں ناکہ بندی کرائی گئی ہے۔ بھادوں والی سے هنومان گڑھ کو جانے والی شاہراہ پر ایک جگہ پٹرول پمپ پر سی سی ٹی وی کیمرہ لگا ہے۔ اس کی فوٹیج کو چیک کیا جا رہا ہے۔ نامعلوم لٹیروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کو پکڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Intro:Body:

Wednesday

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.