ٹوٹ چکی سڑکوں سے دھول اڑتی ہیں، جس کے سبب اس روڈ سے چلنے والے راہگیروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
بارش کے بعد راستے میں جگہ۔ جگہ بڑے بڑے گڈھے ہوگئے ہیں، جس سے عوام کی گاڑیوں کو نقصان بھی ہو رہا ہے۔
بہرحال ذمہ داروں کی آنکھ آخر کب تک کھلے گی یہ کہہ پانا کافی زیادہ مشکل ہے۔
جے پور کی عوام کا کہنا ہے کی گزشتہ تین ماہ سے جےپور کی سڑکوں کے یہی حالات ہیں۔
عوام کا کہنا ہے کی یہاں پر گاڑیوں کو بھی کافی زیادہ نقصان ہو رہا ہے۔پولیس ایک طرف چالان کاٹنے میں لگی ہوئی ہے، حکومت کو چاہیے کہ پہلے سڑکوں کی حالات کو صحیح کرے، پھر اس کے بعد چالان کاٹے۔
عوام کا کہنا ہے کہ اب تو بارش بھی ختم ہوچکی ہے اس لیے دوبارہ سے نئی سڑک بننی چاہیے۔