راجستھان کے شہر ناگور میں بدھ کے روز کسان رہنما راکیش ٹکیٹ کے پہنچنے پر دیگر کسان رہنماؤں کی جانب سے ان کا پرزور استقبال کیا گیا۔
اس دوران ٹکیٹ نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'معزوروں کے لئے اسمبلی اور لوک سبھا میں ریزرویشن پالیسی بنایا جانا چاہئے' تاکہ انہیں بھی اپنا حق حاصل ہوسکے۔ نیز ایم پی اور ایم ایل اے کی پنشن پالیسی بند ہونی چاہئے'۔
کسان تحریک سے متعلق پوچھے جانے پر ٹکیت نے کہا کہ 'تحریک جاری رہے گی اور مودی حکومت کسانوں کے سامنے گھٹنے ٹیکے گی'۔
ٹکیٹ نے آگے کہا کہ 'آنے والے دنوں میں کسان مہاپنچایت کا انعقاد اڑیسہ، کرناٹک، تمل ناڈو، آسام اور راجستھان کے دیگر اضلاع میں بھی کیا جائے گا۔'
مزید پڑھیں:
راجستھان یونیورسٹی احتجاج کا مرکز بنا
واضح رہے کہ راکیش ٹکیت کے ناگور پہنچنے پر کسان رہنما ڈاکٹر سہدیو چودھری اور ضلع بھر کے کسان مورچہ کے عہدیداروں نے خیرمقدم کیا۔