ETV Bharat / state

'ملک بہادر فوجیوں کی قربانی کا مرہون منت ہے'

author img

By

Published : Jul 26, 2020, 10:05 PM IST

راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کرگل جنگ کے بہادر فوجیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ پورا ملک ہمارے فوجیوں کی غیر معمولی جرات اور قربانیوں کا مرہون منت ہے۔

file photo
فائل فوٹو

گہلوت نے آج 'کرگل وجے دیوس' کے موقع پر سوشل میڈیا کے ذریعے یہ بات کہی۔

انہوں نے کہا کہ یوم کارگل پر ہم اپنی مسلح افواج کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں اور کرگل کی بلندیوں پر لڑی جانے والی لڑائی میں ان کی قربانیوں کو یاد کرتے ہیں۔ پورا ملک ہمارے بہادر فوجیوں کی غیر معمولی جرت اور لاتعداد قربانیوں کا مرہون منت ہے۔

اس موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ وسندھرا راجے نے کارگل کے بہادر فوجیوں کو سلام پیش کیا اور کہا کہ، 'یوم کرگل ہمیں ملک کی سرحدوں کی سلامتی میں شہید ہونے والے بہادر سپتوں کی جرات مندی، بہادری اور قربانی کی یاد دلاتا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر بھارت کی سالمیت کو برقرار رکھنے کا عہد کرنا چاہئے، یہ کرگل کے امر بیٹوں کو ہمارا حقیقی خراج عقید ت ہو گا۔

انہوں نے اپنی جرات مندی ، بہادری سے کررگل میں ترنگا کی آن بان شان بر قرار رکھنے والے بہادر سپتوں کو سلام کیا۔

سابق نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ نے بھی بہادر فوجیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ کارگل وجے دوس کے موقع پر 1999 کی کارگل جنگ میں اپنی جرات مندی اور بہادری سے دشمنوں کو شکست دے کر ملک کو فخر سے اونچا کرنے والے ملک کے بہادر سپتوں کو سلام۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کے بہادر فوجی ہماری شان ہیں۔ ہمارے ملک کے بہادر جوان اپنا سب کچھ قربان کرتے ہوئے ہمیشہ اپنے وطن کے دفاع کے لئے ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ، 'میں مادر وطن کے ان بہادر بیٹوں کی جرات مندی، بہادری اور فرض کو سلام پیش کرتا۔'

بی جے پی کے ریاستی صدر ستیش پونیا نے کرگل وجے دیواس کی 21 ویں سالگرہ پر ملک کےبہادر جانباز فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور انہیں سلام پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ بیس سال قبل کارگل کی چوٹی پر پاکستان کو شکست دینے کے بعد ہمارے بہادر فوجیوں نے کارگل کی پہاڑیوں پر ترنگا لہرایا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.