دراصل راجستھان میں اشوک گہلوت اور سچن پائلٹ کے تکرار درمیان جاری ہے جس کے بعد ریاست میں کانگریس کی حکومت کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ایسے میں سچن پائلٹ اپنے بیس ایم ایل ایز کو لیکر گروگرام کے ایک ریسورٹ میں قیام پذیر ہیں اور مانا جا رہا ہے کہ اسمبلی اجلاس سے قبل سچن پائلٹ کوئی بڑا قدم اٹھا سکتے ہیں۔
ایسے میں بی جے پی اپنے رکن اسمبلی کو خرید و فروخت سے بچانے کیلئے لیے اپنے 14 رکن اسمبلی کو گجرات شفٹ کر دیا ہے۔بی جے پی کے اراکین اسمبلی کو نرمل کماوت کی قیادت میں انہیں گجرات بھیجا جا رہا ہے۔
جے پور سے گجرات جانے والے ایم ایل ایز میں اجمیر سے گوپی چندمینا، جبار سنگھ سانکھلا، اور گوپی لال شرما ہیں، اس کے ساتھ ہی بیکانیر سے آنے والے گردیپ سنگھ شاہ پانی اور دھرمیند کمار موچی شامل ہیں. وہیں نرمل کماوت جے پور کے فولیرا سے بی جے پی کے رکن اسمبلی ہیں، جن کی قیادت میں سبھی رکن اسمبلی کو گجرات کے پوربندر بھیجا گیا ہے۔
تو وہیں جے پور ائیر کرافٹ کے ذریعے گجرات آنے والے رکن اسمبلی کے بارے میں نرمل کماوت نے کہا ہے کہ وہ اتوار صبح ان تمام رکن اسمبلی کے ساتھ بھگوان سومناتھ کا درشن کریں گے. امکان ہے کہ بی جے پی کے اور بھی رکن اسمبلی گجرات پہنچ سکتے ہیں