ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے انہوں نے خاص بات چیت کی اور کھل کر تمام موضوعات پر اپنی بات رکھی۔ پیش ہے ان سے کی گئی بات چیت پر ایک رپورٹ۔
محمد آصف کا کہنا ہے کہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا ملک کی عوام کو خاص طور پر جو سکیولر طبقے ہیں ان سبھی کو آگاہ کرنے کا کام کر رہی ہے۔ تاکہ ہمارا سیکولر تانا بانا بکھرنے نہ پائے اور ملک کا ہر شہری ایک دوسرے کے مذہب کی عزت کرے۔
پی ایف آئی پر یہ الزامات عائد کیے جارہے ہیں کہ سی اے اے کے احتجاج کے پس پردہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا ہے تو یہ سراسر بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔ ان کا واضح طور پر کہنا ہے کہ یہ احتجاج عوامی احتجاج ہے جس کی قیادت خواتین کر رہی ہیں۔ ایک شاہین باغ سے فسطائی طاقتیں اتنا ڈر گئی ہیں جبکہ ہر شہر میں اب ایک شاہین باغ بن چکا ہے جہاں سے ہر مذہب اور ہر طبقہ فکر کے افراد سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں۔
محمد آصف نے مزید کہا کہ جہاں پر بی جے پی کی حکومت ہے حالات وہیں خراب ہوئے ہیں۔ ہمارے جو کارکنان ہیں ان کو بس ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، ہمارے 25 ممبروں کو گرفتار بھی کیا گیا لیکن عدالت میں کسی بھی الزام کو اب تک کو ثابت نہیں کیا جاسکا ہے۔ اور تمام لوگوں کو ضمانت مل گئی۔
محمد آصف نے بات چیت کے دوران کہا کہ ہم پر یہ بھی الزام ہے کہ پی ایف آئی نے کشمیر میں رقومات خرچ کی ہے تو یہ درست ہے کہ لیکن وہ رقم ہم نے سیلاب زدگان میں خرچ کی ہے اور اس پر ہمیں ناز ہے کہ ہماری تنظیم بے سہاروں کی مدد کرتی ہے اور پریشان حال لوگوں کی دست گیری کرتی ہے۔ اور خدمت خلق کی یہ کوششیں جاری رہیں گی۔