ETV Bharat / state

راجستھان: پنچایت راج اداروں کے نتائج آج - ریاستی الیکشن کمشنر پی ایس مہرہ

ریاست کے 636 ضلع پریشد ارکان اور پنچایت سمیتی کے 4371 ممبران ریاست میں پرامن، منصفانہ اور شفاف طریقے سے انتخابات منعقد کرانے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ سخت سکیورٹی کے درمیان 21 ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز میں آج صبح 9 بجے سے ہی گنتی کا آغاز ہوگیا تھا۔

author img

By

Published : Dec 8, 2020, 2:11 PM IST

ریاست راجستھان کے 21 اضلاع میں پنچایت راج اداروں کے عام انتخابات منعقد کیے گئے تھے جس میں ضلع پریشد اور پنچایت سمیتیوں کے ارکان کی قسمت کا آج فیصلہ ہونے جارہا ہے۔

چار مراحل میں ہونے والی ووٹنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی آج صبح 9 بجے شروع ہوئی، خیال کیا جارہا ہے کہ نتائج کی تصویر دوپہر گزرنے کے ساتھ بڑی حد تک صاف ہوجائے گی۔

ریاست کے 636 ضلع پریشد ارکان اور پنچایت سمیتی کے 4371 ممبران ریاست میں پرامن، منصفانہ اور شفاف طریقے سے انتخابات منعقد کرانے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ سخت سکیورٹی کے درمیان 21 ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز میں آج صبح 9 بجے سے ہی گنتی کا آغاز ہوگیا تھا۔

کسی بھی قسم کی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے سکیورٹی کے نظام کو سخت کردیا گیا ہے۔ ریاستی الیکشن کمیشن کمشنر پی ایس مہرہ نے متعلقہ ضلعی الیکشن افسران کو سخت حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ ضلع پریشد اور پنچایت سمیتی ممبران کے عام انتخابات کے انعقاد کے تحت 21 نومبر کو پہلے مرحلے میں 27 نومبر کو، دوسرے مرحلے میں 1 دسمبر کو، تیسرے مرحلے میں 5 دسمبر کو، چوتھے اور آخری مرحلہ میں رائے دہی ہوئی۔ گنتی والے مقام پر سکیورٹی کے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔

ریاستی الیکشن کمشنر پی ایس مہرہ نے کہا کہ کورونا پروٹوکول کے لئے جاری کردہ رہنما خطوط ووٹوں کی گنتی کے دوران بھی نافذ کیے گئے ہیں۔ ووٹوں کی گنتی کے دوران تمام افراد یا انتخابی امیدواروں کو ماسک پہننا ضروری ہے۔ دو گز کا فاصلہ برقرار رکھنا ہو گا، انہوں نے کہا کہ ووٹوں کی گنتی مرحلہ وار طریقے سے کی جائے گی تاکہ ووٹوں کی گنتی کے دوران غیر ضروری ہجوم جمع نہ ہو۔ جبکہ کورونا پروٹوکول کے لئے جاری کردہ رہنمایانہ خطوط کی خلاف ورزی پر کارروائی بھی کی جاسکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.