ETV Bharat / state

راجستھان حج ویلفیئر سوسائٹی کا 2020 کے عازمین کو ترجیح دینے کا مطالبہ - central hajj welfare society circular

راجستھان حج ویلفئیر سوسائٹی کی جانب سے مرکزی حکومت کو خط لکھ کر مطالبہ کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے حج 2020 ہونے کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے ہیں۔ ایسے میں جن لوگوں کا اس سال قرعہ اندازی کے ذریعہ نام آیا ہے، ان تمام لوگوں کو آئندہ سال 2021 میں حج کے مقدس سفر پر بھجیا جائے۔

حج ویلفیئر سوسائٹی کا مطالبہ 2020 کے عازمین حج کو دی جائے ترجیح

author img

By

Published : Jun 8, 2020, 5:13 PM IST

راجستھان حج ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے وقت وقت پر حج کو لے کر کوئی نہ کوئی مطالبہ کیا جاتا رہا ہے، ایسے میں اب مرکزی حج کمیٹی کی جانب سے نیا سرکلر جاری ہونے کے بعد ایک بار پھر اس تنظیم نے ایک بڑا مطالبہ کیا گیا ہے۔

عالمی وباء کورونا کی وجہ سے آج مقدس سفر حج 2020 کو منسوخ کیے جانے کے امکان ہیں، حالانکہ اس بارے میں ابھی تک سعودی حکومت کی جانب سے کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے لیکن مرکزی حج کمیٹی کی جانب سے گزشتہ دو روز قبل ایک سرکلر جاری کیا گیا تھا۔

حج ویلفیئر سوسائٹی
حج ویلفیئر سوسائٹی

اس سرکلر میں یہ کہا گیا تھا کہ جو عازمین حج اپنی رقم واپس لینا چاہتے ہیں وہ تمام لوگ ایک درخواست دے کر اپنا پیسہ واپس لے سکتے ہیں، اس سرکلر جاری ہونے کے بعد یہ قیاس لگایا جارہا ہے کی اس بار حج منسوخ ہو سکتا ہے۔

راجستھان حج ویلفئیر سوسائٹی کا مطالبہ

وہیں یہ سرکلر جاری ہونے کے بعد سے راجستھان حج ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے بھارت کے صدر, وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی اقلیتی وزیر مختار عباس نقوی کو ایک خط لکھا گیا ہے۔

اس خط میں یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ حج 2020 ہونے کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے ایسے میں جن لوگوں کا قرعہ اندازی کے ذریعہ نمبر آیا ہے۔ سنہ 2021 میں ان تمام لوگوں کو حج کے مقدس سفر پر بھیجا جائے اور ان تمام لوگوں کو ہی ترجیح دی جائے۔

راجستھان حج ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری حاجی نظام الدین نے بتایا کہ ہماری تنظیم کی جانب سے ایک خط لکھا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ہمارے پاس عازمینِ حج کے فون آرہے ہیں وہ ہم سے یہ پوچھ رہے ہیں کہ چھ برس میں ہمارا نمبر آیا ہے اگر اب بھی ہم حج پر نہیں جا پائیں گے تو یہ ہماری بدقسمتی ہوگی اس لئے ان کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے انہیں آئندہ برس 2021 میں حج کے سفر پر بھیجا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.