راجستھان اردو اساتذہ تنظیم کے ریاستی صدر امین قائم خانی نے کہا کہ ریاست میں کانگریس حکومت کے تین سال مکمل ہوچکے ہیں جبکہ اس دوران حکومت کی جانب سے مسلسل اقلیتوں کو نظرانداز Neglecting Minorities کیا گیا۔ انہوں نے کانگریس حکومت پر اردو کو ختم کرنے کے لیے بھی کام کرنے کا الزام عائد کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ متعدد مرتبہ وزیراعلیٰ اشوک گہلوت سے ملاقات کرکے اردو سے متعلق مسائل پر بات چیت کےلیے کوشش کی گئی لیکن وزیراعلیٰ نے اپنے نمائندوں کو بات چیت کےلیے ہمارے پاس روانہ کیا اور مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا، تاہم آج تک مسائل کو حل نہیں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: Protest Against Congress Government In Jaipur: کانگریس کے خلاف بی جے پی اقلیتی مورچہ کا احتجاج
امین قائم خانی نے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں اردو کی کتابیں نہیں پہنچی ہیں، امتحانات کتابوں کے بغیر لیے جارہے ہیں جس سے بچوں کا مستقبل تباہ ہورہا ہے۔ انہوں نے بچوں کی زندگی کو برباد ہونے سے بچانے کےلیے حکومت سے مطالبہ کیا۔ انہوں نے راجستھان کی کانگریس حکومت سے اقلیتوں کے مسائل پر توجہ دینے کی اپیل کی۔