ETV Bharat / state

راجستھان: کورونا کے سلسلے میں اضلاع میں ایکشن پلان بنانے کی ہدایت - ویکسینیشن کی جائزہ میٹنگ

راجستھان حکومت نے عالمی وبا کورونا کے سلسلے میں اضلاع میں ایکشن پلان بنانے اور باضابطہ مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس ضمن میں حکومت کی جانب سے احکامات جاری کردئے گئے ہیں۔

راجستھان: کورونا کے سلسلے میں اضلاع میں ایکشن پلان بنانے کی ہدایت

author img

By

Published : Mar 31, 2021, 2:07 PM IST

ریاست کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کی صدارت میں آج جے پور میں منعقد کورونا کی موجودہ صورتِحال اور ویکسینیشن کی جائزہ میٹنگ میں یہ ہدایت دی گئی جس کے فوری بعد حکومت کی جانب سے احکامات جاری کر دئے گئے ہیں۔

خبر کے مطابق میٹنگ میں کورونا کے سلسلے میں اضلاع کا ایکشن پلان بنانے اور باضابطہ مانیٹرنگ کے ساتھ کورونا پازیٹیو ریٹ، شرح اموات، گروتھ ریٹ کا باضابطہ جائزہ لینے اور تمام کلکٹرس کو کانٹریکٹ ٹریسنگ اور مائیکرو کنٹینمینٹ زون بنانے پر زور دئے جانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس دوران کورونا ٹیکہ کاری کی رفتار مزید بڑھا دیے جانے کی ہدایت بھی دی گئی۔

اس موقع پر مسٹر گہلوت نے کہا کہ نو ماسک، نو انٹری پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ عوام کی زندگی بچانا ہماری پہلی ترجیح ہے۔ آج کی صورتحال میں بڑھتے ہوئے وائرس کو دیکھتے ہوئے ہم کسی بھی قیمت پر کوئی معاہدہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ اس سلسلہ میں ضروری فیصلے کیے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.