راجستھان کے چورو اور سردارشهر میں دہلی کے نظام الدین علاقے میں تبلیغی جماعت کے اجتماع میں شامل ہو کر آئے سات افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو جانے پر کرفیو لگا دیا گیا ہے۔
موصولہ اطلاع کے مطابق گزشتہ دنوں دو الگ الگ مراحل میں چورو اور سردارشهر میں جماعت کے 17 افراد پہنچے تھے ۔ ان کی جانچ کرنے پر سات کی کورونا وائرس (كوویڈ۔19) کی رپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔
اس کے بعد انتظامیہ نے بدھ کی شب سے دونوں جگہ کرفیو نافذ کر دیا ہے۔ ان لوگوں کو پیر کی رات چورو کے مذہبی مقام اور سردارشهر کے گھروں سے تلاش کرکے آئیسولیٹ کیا گیا تھا۔
ضلع چورو میں تیرہ ہزار سے زیادہ افراد کی جانچ میں 230 افراد مشتبہ پائے گئے جبکہ سات افراد میں كوروناوائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔