ریاست راجستھان کے اجمیر ڈی ایم دفتر کے باہر کانگریسی کارکنوں کے ذریعہ منوہر لال کا مجسمہ نذر آتش کیا گیا۔
کانگریس کے ذریعہ ریاست میں کئی جگہ اس طرح کا مظاہرہ کیا گیا۔ تاہم ملک کے وزیراعظم اور بی جے پی صدر امت شاہ سے منوہر لال کو ان کے عہدے سے معطل کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
اجمیر شہر کانگریس پارٹی کی خاتون رہنما صبا خان کے مطابق منوہر لال کا بیان سونیا گاندھی کی بےعزتی نہیں بلکہ تمام خواتین کی بےعزتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اجمیر کی خواتین نے منوہر لال کے بیان پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔
کانگریسی کارکنان کا الزام ہے کہ 'بی جے پی اپنے رہنماؤں پر لگام نہیں لگا پا رہی ہے جس کا ملک کے عوام پر غلط اثر پڑ رہا ہے۔'