جے پور: راجستھان كے دارالحكومت جے پور میں پولیس انتطامیہ نے خواتین كو ذہنی طور پرمضبوط بنانے كے ساتھ ساتھ خود كا كامیابی كے ستاھ دفاع كرنے كا ہنر بھی سكھانے كا فیصلہ كیا ہے۔ اسی مقصد كے تحت جے پور اور اس كے اطراف كے علاقوں میں خواتین كو خود كا دفاع (self defence)كرنے كی بھرپور تربیت دی جا رہی ہے۔ اس ٹریننگ کو سیکھنے كے لئے بڑی تعداد میں خواتین روزانہ تھانوں میں پہنچ رہی ہیں۔ Police Providing Self Defence Training for Women in Jaipur
راجستھان پولیس کی خاتون اسپیشل ٹیم کی جانب سے یہ ٹریننگ خواتین کو دی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ راجستھان کی کانگریس حکومت کی جانب سے بجٹ کے دوران کئے گئے اعلان میں کہا گیا تھا کہ راجستھان کی تمام خواتین کو خود كا دفاع (self defence)كرنے کی ٹریننگ دی جائے گی۔ اس اعلان کو عملی جامہ پہنانے كی كوشش تیز کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Shihab Going to Hajj by Walk پیدل حج پر جانے والے شہاب روپن گڑھ پہنچے
وہیں اس ٹریننگ سے متعلق سبھاش چوک تھانے کے انچارج جے پرکاش پونیہ کا کہنا ہے کہ روزانہ الگ الگ تھانوں میں خواتین پولیس كی ٹیم کی عورتوں اور لڑکیوں کو خاص ٹریننگ دیتی ہیں۔ اس ٹریننگ میں یہ بتایا جاتا ہے کہ ان کے ساتھ كوئی چھیڑ چھاڑ کرتا ہے یا ان پر حملہ کرتا ہے تو اس وقت انہیں خود كا كس طرح سے دفاع كرناہے۔
انہوں نے کہا کہ تربیتی كیمپ میں بڑی تعدادمیں خواتین شرکت کر رہی ہیں۔ خاتون اسپیشل ٹیم کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں اس طرح سے ہم لوگ ٹریننگ دیتے ہیں۔ خواتین میں اس كو لے كر زبردست دلچسپی پائی جا رہی ہے۔ ٹریننگ میں خواتین كی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ہم لوگ ان کو حملوں سے محفوظ رہنے کے بارے میں بتاتے ہیں۔