ETV Bharat / state

جےپور: بی جے پی کارکنان پر لاٹھی چارج - بی جے پی نوجوان مورچہ کی جانب سے حکومت کے خلاف جم کر احتجاج

جےپور میں حکومت کے خلاف احتجاج کررہے بی جے پی نوجوان مورچہ کے کارکنان پر پولیس نے لاٹھی چارج کردیا، جس میں کئی کارکنان شدید طور پر زخمی ہوگئے۔

جےپور: بی جے پی کارکنان پر لاٹھی چارج
جےپور: بی جے پی کارکنان پر لاٹھی چارج
author img

By

Published : Jul 10, 2021, 6:48 AM IST

راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے جھالاپاٹن علاقے میں آج بی جے پی نوجوان مورچہ کی جانب سے حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔ جس میں حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔

ویڈیو

اس دوران پولیس کی جانب سے بی جے پی نوجوان مورچہ کے کارکنان پر لاٹھی چارج کردیا گیا، جس سے جائے وقوع پر افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا اور کئی کارکنان شدید طور پر زخمی ہوگئے، جنہیں جے پور کے سوائی مان سنگھ ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

جےپور: بی جے پی کارکنان پر لاٹھی چارج
جےپور: بی جے پی کارکنان پر لاٹھی چارج
جےپور: بی جے پی کارکنان پر لاٹھی چارج
جےپور: بی جے پی کارکنان پر لاٹھی چارج

پولیس کے لاٹھی چارج میں بی جے پی کارکنان کے زخمی ہونے کی اطلاع پر بی جے پی کے ریاستی صدر ستیش پونیا سوائی مان سنگھ ہسپتال پہنچے اور زخمی کارکنان کے حالات سے واقفیت حاصل کی۔

مزید پڑھیں: جھالاواڑ: ڈمپر سے کچل کر ایک ہی کنبہ کے پانچ افراد کی موت

ستیش پونیا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'آج راجستھان میں جس طرح سے ہر روز نئے نئے واقعات سامنے آرہے ہیں یہ افسوسناک ہے' انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز جھالاپاٹن علاقے میں ایک خاتون کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا گیا اور اس معاملے میں احتجاج کررہے بی جے پی کے کارکنان پر آج لاٹھی چارج کیا گیا اس سے ریاست میں لا اینڈ آرڈر کا صاف پتہ چلتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.