ETV Bharat / state

وزیراعظم مودی پتریکا گیٹ کا افتتاح کریں گے - راجستھان نیوز

وزیراعظم نریندرمودی 8 ستمبر کو صبح 11 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ جے پور میں پتریکا گیٹ کا افتتاح کریں گے۔

pm modi
فائل
author img

By

Published : Sep 7, 2020, 10:18 PM IST

اس مشہور گیٹ کی تعمیر پتریکا اخبار گروپ کے ذریعہ جواہرلال نہرو روڈ پر کی گئی ہے۔ راجستھان پتریکا کے سرکاری ترجمان نے آج بتایا کہ تقریب میں وزیراعلیٰ اشوک گہلوت مہمان خصوصی ہوں گے۔

اس موقع پر وزیر اعظم مودی پتریکا گروپ کے چیف ایڈیٹر ڈاکٹر کوٹھاری کے ذریعہ تحریر کردہ کتابوں کا اجرابھی کریں گے۔

پتریکا گیٹ راجستھان کے سبھی علاقوں کے فن تعمیراتی اور ثقافتی ورثے کی نمائش کرنے والے منفرد یادگار کی شکل میں بن کر تیار ہوا ہے۔

پتریکا گروپ نے جے پور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی'مشن انوپم' اسکیم کے تحت پتریکا گیٹ کی تعمیر کرائی ہے، جے پور کے مصروف ترین جواہرلال نہرو مارگ پر تعمیر اس گیٹ کے ذریعہ پورے راجستھان کے فنون، دستکاری اور ثقادتی ورثہ کوایک ہی جگہ یکجا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

ممبئی کے گیٹ وے آف انڈیا و دہلی کے انڈیا گیٹ کی طرح ہی' پتریکا گیٹ' جے پور کی شان میں اضافہ کرنے والا ہوگا۔

آٹھ ستمبر کو منعقد ورچوئل پروگرام میں گلاب کوٹھاری کی تحریر کردہ جن دو کتابوں کا اجراہونا ہے، ان میں پہلا سنواد اپنشد ہے۔

مزید پڑھیں:

نئی ایجوکیشن پالیسی حکومت کی نہیں ملک کی پالیسی ہے :مودی

یہ اپنشد ویدک روایت کی شکل میں نئی نسل تک ان کی سائنسی زبان کے انداز میں دستیاب ہوگا۔ دوسری کتاب اکشر یاترا میں حروف تہجی کے مکمل تعارف کے ساتھ تلفظ اورہرایک لفظ کا مطلب بھی آسان طریقہ سے بتایا گیا ہے۔ جس پتریکا گیٹ کا وزیراعظم افتتاح کریں گے، وہ راجستھان کے انٹیگریٹڈ فارم کا نمائندہ یادگار تو ہوگا ہی،ساتھ ہی ریاست کے مختلف علاقوں کی ثقافت سے ایک ہی جگہ متعارف کرانے والا بھی ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.