ETV Bharat / state

کورونا کے سبب درگاہوں میں آن لائن زیارت - ضلع ناگور میں واقع حضرت صوفی حمید الدین ناگوری رحمۃ اللہ علیہ درگاہ

راجستھان کے ضلع ناگور میں واقع حضرت صوفی حمید الدین ناگوری رحمۃ اللہ علیہ درگاہ کے خادم آن لائن زائرین کو درگاہ کی زیارت کروا رہے ہیں، تاکہ لوگ اس کورونا وبائی مرض کے دور میں گھر میں رہ کر درگاہ کی زیارت کرسکیں۔

کورونا کے سبب درگاہوں میں کروائی جارہی آن لائن زیارت

author img

By

Published : Jun 5, 2021, 4:52 PM IST

ریاست راجستھان میں عالمی وبا کورونا کا قہر مسلسل جاری ہے، ایسے میں ریاستی حکومت کی جانب سے تمام مذہبی مقامات اور درگاہوں کو بند کرنے کا فیصلہ لیا گیا تھا، اب یہ فیصلہ 30 جون تک مسلسل جاری رہ سکتا ہے۔اس دوران حکومت کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ تمام مذہبی مقامات پر آن لائن زیارت کروانے کے انتظامات موجود رہیں گے۔اب حکومتی فیصلے کے مدنظر راجستھان کی درگاہ میں آن لائن ہی زیارت کروائی جا رہی ہے۔

درگاہوں میں جو خادم اپنی خدمت انجام دے رہے وہ زائرین کو آن لائن ہی زیارت کروا رہے ہیں۔ان تمام خادموں کے پاس راجستھان کے کئی اضلاع سمیت ملک کی دیگر ریاستوں سے ویڈیو کال آتے ہیں، جس کے بعد یہ زائرین کو درگاہ کی زیارت کرواتے ہیں۔

کورونا کے سبب درگاہوں میں کروائی جارہی آن لائن زیارت

راجستھان کے ناگور ضلع ہیڈکوارٹر پر واقع حضرت صوفی حمید الدین ناگوری رحمۃ اللہ علیہ درگاہ کے خادم احمد حسین فاروقی کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے مدنظر حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے مد نظر تمام مذہبی مقامات کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اسی فیصلے کی تعمیل کرنے کے مقصد سے ہم لوگ زائرینو کو آن لائن کی زیارت کروا رہے ہیں تاکہ وہ حفاظت سے گھر میں رہ کر ہی درگاہ کی زیارت کرسکیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارے پاس ملک کی دیگر ریاستوں سے کافی کال زیارت کے لیے آتے ہیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.