بھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں واقع شہید اسمارک پر پیرا ٹیچرس کو مستقل کرنے کے مطالبہ کو لے کر غیر معینہ دھرنا آج دس روز بعد بھی جاری رہا۔
راجستھان کے الگ الگ اضلاع سے تعلق رکھنے والے پیرا ٹیچرس جے پور پہنچے اور یہاں پر اپنی مخالفت درج کروائی۔
اس دوران راجستھان حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی جارہی ہے اور مطالبہ کیا جارہا ہے کہ ہم لوگوں کو مستقل کیا جائے، وہیں جو لوگ انشن پر بیٹھے ہیں ان کی بھی اب طبیعت خراب ہوتی ہوئی نظر آرہی ہے۔
اس پورے معاملے کو لے کر سنیوکت مورچہ کے صدر خمما رام چودھری کا کہنا ہے کہ 'ہم لوگوں 15 اکتوبر سے مسلسل احتجاجی مظاہرہ راجستھان حکومت کے خلاف کررہے ہیں لیکن ہمارے مطالبے کی جانب حکومت کسی طرح سے کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔'
یہ بھی پڑھیں: جے پور میں پیرا ٹیچرس کا مظاہرہ جاری
انہوں نے کہا کہ 'ہم راجستھان حکومت کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ جب تک ہمارے مطالبات کی جانب توجہ نہیں دی جاتی تب تک ہم لوگ یہاں سے اٹھنے والے نہیں ہیں۔'