اس کے بعد آج 8 اگست 2020 کو این ایس یو آئ کی جانب سے بھارتی ریاست راجستھان کے تمام ضلع میں ستیاگرہ کا اہتمام کیا گیا۔
ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں این ایس یو آئی کے ریاستی صدر ابھشیک چودھری کی قیادت میں گاندھی سرکل پر ستیاگرہ پروگرام منعقد ہوا۔
ستیاگرہ کے ذریع مرکزی حکومت سے یہ مطالبہ کیا گیا کہ عالمی وباء کورونا کے درمیان بھارت میں امتحانات نہیں ہونے چاہئے۔
وہیں دوسرا مطالبہ یہ کیا گیا کہ ابھی حال ہی میں جو تعلیم کو لے کر فیصلے لیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے:باڑمیر: درانداز کی لاش کو پاکستان کو سونپنے کی تیاری
ان فیصلوں میں غریبوں کا خیال نہیں رکھا گیا ہیں۔
اس لیے غریبوں کا خیال رکھا جائے۔
مرکزی حکومت سے تیسرا مطالبہ یہ کیا گیا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگوں کے حالات زیادہ خراب ہو چکے ہیں۔
اس لئے طلبا فیس معاف کی جائے۔
اس درمیان این ایس یو آئی کے ذمہ داران اور راجستھان یونیورسٹی کے طلباء رہنما اور این ایس یو آئی کے کارکنان کثیر تعداد میں موجود رہے۔
ابھیشیک چودھری نے کہا کہ ملک کے وزیراعظم نریندر مودی کو اپنے تاناشاہی رویہ کو ختم کرنا چاہئے۔