جو لوگ کہتے ہیں کہ بیٹی اگر تعلیم حاصل کرلیگی تو وہ کیا کریں گی، جو لوگ کہتی ہیں کہ بیٹیاں تو سسرال میں جاکر کام کریں گی، ان لوگوں کے منہ پر طمانچہ مار رہی ہیں راجستھان پولیس خواتین خصوصی ٹیم نربھیا اسکاؤٹ۔
اس پولیس کی ٹیم کی خاص بات یہ ہے کہ اس ٹیم میں سبھی خواتین ہیں، یہ خواتین ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں چپے چپے پر نظر آ سکتی ہیں۔
![راجستھان پولیس کی خصوصی خواتین ٹیم نربھیا اسکاؤٹ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/rj-jai-nirbhyasacut-bite01-720840_08052020164740_0805f_02121_1098.jpg)
اس ٹیم کی جوان موٹر سائیکل پر سوار ہو کر گلی۔ گلی میں گشت کرتی ہوئی نظر آ سکتی ہیں، یہ خواتین پولیس کی خصوصی ٹیم جہاں جہاں پر خواتین کو کسی بھی چیز کی ضرورت ہوتی ہے ان لوگوں تک وہ سامان پہنچاتی ہیں۔
![نربھیا اسکاؤٹ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/rj-jai-nirbhyasacut-bite01-720840_08052020164745_0805f_02121_853.jpg)
خواتین ٹیم کی ایڈیشنل ایس پی سنیتا مینا نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کے درمیان بتایا کہ خواتین ہونے کے ناطے ہمارے سامنے مشکلات تو کافی زیادہ ہوتی ہے، لیکن ہم اپنے فرض کے ساتھ۔ ساتھ جن لوگوں کو جس چیز کی ضرورت ہوتی ہے وہ بھی مہیا کرواتے ہیں۔
![پولیس کی خصوصی خواتین ٹیم](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/rj-jai-nirbhyasacut-bite01-720840_08052020164745_0805f_02121_608.jpg)
آج ہماری اس پوری ٹیم نے کورونا وائرس جیسی وبا کے درمیان جو خدمات دے رہی ہیں وہ کافی زیادہ الگ ہے۔