داداپوتا فاؤنڈیشن کے سربراہ راشد خان نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے موجودہ وقت میں ملک بھر کے بلڈ بینکوں میں خون کی کمی چل رہی ہے، اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہماری تنظیم کی جانب سے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا اہتمام کیا گیا،
انہوں نے مزید کہا کہ ہر برس داداپوتا فاؤنڈیشن کی جانب سے اس طرح کے پروگرامز کا انعقاد کیا جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ خون عطیہ کیمپ میں ان کے بھائیوں اور دوستوں اپنا تعاون پیش کیا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سے بڑی خوشی کی بات ہمارے لیے اور کیا ہوسکتی ہے کہ کسی انسان کے جسم میں ہمارا خون جائے اور وہ تندرست ہو جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خون ایک ایسی چیز ہے جس پر ہم کسی خاص مذہب کی مہر نہیں لگا سکتے، جسے بھی خون کی ضرورت ہوتی ہے وہ مذہب نہیں نہیں دیکھتا ہے ۔ بل کہ خون کو استعمال کر لیتا ہے۔ اس لئے لوگوں کو چاپیے زیادہ سے زیادہ خون کا عطیہ پیش کریں ۔