اجمیر: ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں شہر قاضی مولانا توصیف احمد صدیقی کے اعلان پر درگاہ خواجہ غریب نواز کے نظام گیٹ سے ضلع کلکٹریٹ تک ایک خاموش جلوس نکالا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ شہر قاضی نے بتایا کہ وزیراعظم اور صدر جمہوریہ کے نام ضلع کلکٹریٹ میں ایک میمورنڈم دیا گیا جس میں رسول اللہ پر نازیبا تبصرہ کرنے والی نوپور شرما اور نوین جندل کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔
نوپور شرما اور نوین جندل کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے لیکن اس کے باوجود ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے مسلم سماج میں ناراضگی ہے۔ اجمیر شہر قاضی توصیف احمد صدیقی نے کہا کہ بھارت میں مودی حکومت 'سب کا ساتھ سب کا وکاس' کے ساتھ چل رہی ہے تو اس میں سبھی مذہب کا احترام بھی ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:
Silent Procession will be Taken Out in Ajmer: اجمیر میں نماز جمعہ کے بعد خاموش جلوس نکالا جائے گا
انہوں نے مرکزی حکومت سے تمام مذاہب کے احترام کے لیے قانون بنانے کی اپیل کی تاکہ کوئی کسی کے مذہبی جذبات کو ٹھیس نہ پہنچا سکے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ نوپور شرما اور نوین جندال کی جلد از جلد گرفتاری کی جائے، کیونکہ اس معاملے کی وجہ سے بھارت کو پوری دنیا میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔