اجمیر شریف میں امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کے بھتیجے حضرت امام قاسم رضی اللہ تعالی عنہ کی شہادت کو یاد کیا گیا اور حضرت قاسم کے نام کی مہندی کی رسم ادا کی گئی۔
حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ میں گزشتہ شب شہیدکربلا حضرت قاسم کے نام کی مہندی کی رسم ادا کی گئی جس کے دوران ہر جانب لبیک یا حسین کے نعرے بلند ہو رہے تھے۔
اس کے علاوہ درگاہ کے نظام گیٹ سے بھی مہندی کا جلوس نکالا گیا اور لوگوں نے سپاہ گری کے حیرت انگیز کارنامے دکھائے، اس کے علاوہ حضرت امام حسین کی شان میں مرثیہ و نوحہ خوانی بھی پیش کی گئی۔