ETV Bharat / state

بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری، دو افراد ہلاک - etv bharat urdu

پنجاب کے نمبر کی موٹر سائیکل پر سوار دو افراد دہلی کی طرف جا رہے تھے، اسی وقت انڈسٹریل ایریا کے سامنے پیچھے سے آنے والی ریواڑی کی روڈ ویز بس ان کو روندتے ہوئے نکل گئی۔

Motorcyclists killed in bus crash
بس کی زد میں موٹر سائیکل پرسواردو افراد کی موت
author img

By

Published : Apr 14, 2021, 10:23 PM IST

راجستھان میں ضلع الور کے بہروڑ قصبے میں بدھ کے روز ایک روڈ ویز بس کی زد میں آنے سے موٹرسائیکل سوار دو افراد کی موت ہو گئی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ پنجاب نمبر کی موٹر سائیکل پر سوار دو افراد دہلی کی طرف جا رہے تھے، اسی وقت انڈسٹریل ایریا کے سامنے پیچھے سے آنے والی ریواڑی کی روڈ ویز بس ان کو روندتے ہوئے نکل گئی جس کے نتیجے میں دونوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

موقع پر پہنچی پولیس نے انھیں بہروڑ میں کمیونٹی ہیلتھ سینٹر پہنچایا ہلاک ہونے والوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔ روڈویز بس کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.