محکمہ صحت کے مطابق ریاست راجستھان میں اتوار تک کورونا ویکسین کی پہلی اور دوسری دو کروڑ 41 لاکھ 60 ہزار 841 خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ ان میں سے ایک لاکھ 23 ہزار 65 ٹیکے نجی ہسپتالوں میں لگائے گئے ہیں۔
اتوار کو دو لاکھ 66 ہزار 209 ٹیکے لگے جن میں سب سے زیادہ دو لاکھ پانچ ہزار 235 ٹیکے 18 سے 44 سال کی عمر کے لوگوں کو لگے ہیں۔ اب تک لگے ٹیکوں میں دو کروڑ 16 لاکھ نو ہزار 320 پہلی خوراک اور 39 لاکھ 91 ہزار 521 دوسری خوراک شامل ہے۔
گزشتہ 27 جون کو دو لاکھ 25 ہزار 796 افراد نے پہلی خوراک جبکہ 40 ہزار 413 لوگوں نے دوسری خوراک لی۔ اب تک 60 سال سے زیادہ عمر کے 55 لاکھ 83 ہزار 106 افراد کو پہلی خوراک اور 19 لاکھ 47 ہزار 788 افراد کو اس کی دوسری خوراک دی گئی ہے۔ اتوار کے روز ان عمروں کے 2738 افراد کو کورونا کی پہلی خوراک ملی جبکہ 10 ہزار 595 افراد کو اس کی دوسری خوراک دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسینیشن کے معاملے میں بھارت امریکہ سے آگے
اسی طرح 45 سے 59 سال عمر کے 63 لاکھ 89 ہزار 984 افراد کو پہلی خوراک اور 12 لاکھ ایک ہزار 935 افراد کو دوسری خوراک دی جا چکی ہے۔ 27 جون کو 45 سے 59 سال کی عمر کے 17 ہزار 807 افراد نے پہلی خوراک حاصل کی جبکہ 23 ہزار 667 افراد نے دوسری خوراک لی۔
گزشتہ یکم مئی سے 18 سے 44 سال کی عمر کے لوگوں کے لئے شروع کی گئی ٹیکہ کاری میں اب تک 71 لاکھ 13 ہزار 928 افراد نے پہلی خوراک لی ہے، جبکہ اسی عمر کے 41 ہزار 446 افراد کو دوسری خوراک مل چکی ہے۔ اتوار کے روز 18 سے 44 سال کی دو لاکھ پانچ ہزار 235 افراد نے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک جبکہ 13 ہزار 807 افراد نے اس کی دوسری خوراک لی۔
(یو این آئی)