اجمیر: بر صغیر میں چشتیہ سلسلے کا خاص مرکز اجمیر شریف درگاہ میں صوفی حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمت اللہ علیہ کا 812واں عرس مبارک 12 جنوری 2024 سے شروع ہوگا۔ اس تقریب میں دنیا بھر سے عقیدت مند شرکت کرنے پہنچیں گے۔ عاشق غریب نواز عقیدت مندوں کو اجمیر شریف درگاہ کے مجاورین کے معرفت عرس کے پیغام اور عرس کی رسومات کی جانکاری دی جا رہی ہے۔ درگاہ کے غدی نشین سید قطب الدین سخی کے مطابق ملک اور بیرونی ممالک میں انسٹاگرام - انٹرنیٹ - واٹس ایپ - فیس بک- ای میل اور ٹیلی فون کے ذریعے عرس 2024 کا پروگرام بتایا جا رہا ہے۔ اسی طرح ڈاک کے ذریعے بھی عرس سے متعلق معلوماتی پرچے بھیجے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Sufi Islamic Board اگلے انتخابات میں نریندر مودی کی کامیابی کیلئے اجمیر شریف کی درگاہ پر دعائیں
اس سلسلے میں اجمیر درگاہ شریف کے مجاورین نے ملک اور بیرونی ممالک میں خواجہ صاحب کے عرس کا پیغام بھیجنا شروع کر دیا ہے۔ اس میں عرس 2024 کی رسومات سے متعلق جانکاری دی گئی ہے۔ اسلامک مہینہ رجب المرجب کا چاند دکھائی دینے کے بعد 12 جنوری 2024 سے حضرت خواجہ غریب نواز کا 812واں عرس مبارک کا اغاز ہو جائے گا۔ دس روزہ عرس مبارک 21 جنوری کو بڑے کل کی رسم کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا جس میں برصغیر کے پڑوسی ملکوں کی جانب سے بھی خواجہ صاحب کے دربار میں عقیدت مند حاضری پیش کریں گے۔