اجمیر: ریاست راجستھان کے اجمیر شریف میں جشن عید ملاد النبی کے جلوس کی تیاریوں کو لے کر اکبری مسجد درگاہ میں میٹنگ ہوئی، صوفی انٹرنیشنل کمیٹی کے صدر سرور صدیقی اور سیکرٹری نواب ہدایت اللہ کے مطابق ہر سال اسلامک ماہ ربیع الاول کے جشن میلاد النبی کے لیے مشوارتی میٹنگ کی جاتی ہے، امسال بھی درگاہ کی اکبری مسجد میں شہر بھر کے نامور ذمہ داران نے شرکت کی اور کمیٹی کو اپنے خیالات سے آگاہ کیا۔
صوفی انٹرنیشنل کمیٹی کے عبدالنعیم پینٹر نے میڈیا کو بتایا کی مشاورتی میٹنگ میں مسلم تنظیموں اور ان کے کارکنوں سمیت سیاسی مسلم رہنماؤں نے بھی شرکت کی، اندر کوٹ علاقہ سے درگاہ بازار ہوتے ہوئے ملادنبی کا جلوس نکالا جائے گا۔ جلوس کی راہ میں کوئی دشواری پیش نہ آئے اس بات کا خاص خیال رکھتے ہوئے تمام ذمہ داران نے اپنا اپنا مشورہ میٹنگ میں پیش کیا۔
صوفی انٹرنیشنل تنظیم سے جڑے ذمہ داران میں شہر قاضی مولانا توصیف احمد صدیقی، انجمن سید زادگان کے صدر سید غلام کبریا چشتی، سیکرٹری سید سرور چشتی، سید حسن ہاشمی، انجمن شیخ زادگان کے صدر شیخ صبحان چشتی، اندر کوٹ پنچایت صدر شامیر خان، درگاہ کمیٹی اسسٹنٹ ناظم ایڈوکیٹ شاداب احمد، حفیظ خان، سید واحد حسین انگارہ شاہ، سرواڑ درگاہ متولی محمد یوسف خان، مولانا ایوب قاسمی، حاجی قیوم خان، مولانا معین الدین رضوی، مختار احمد نواب، افتخار صدیقی، محمد علیم الدین، محمد شاکر، پیر نفیس میاں، کونسلر اظہر خان، ایس ایم اکبر، ہمایوں خان، زاہد خان، سید غفار کاظمی، شفیق نواب، سید فضل حسن چشتی سمیت دیگر افراد شامل تھے۔