جے پور: راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں اجتماعی شادی تقریب کا انعقاد Mass Wedding In Jaipur کیا گیا۔ آل انڈیا میواتی رنگریز برادری All India Mewati Rangrez Community کا پہلا اجتماعی شادی پروگرام تھا۔ اس اجتمائی شادی پروگرام میں آٹھ جوڑوں نے نکاح قبول کر کے اپنی زندگی کے نئے باب کا آغاز کیا۔
وہیں اس اجتماعی شادی تقریب میں شرکت کرنے کے لیے دور دراز علاقے کے رنگریز برادری کے افراد دارالحکومت جے پور پہنچے، جے پور کے کربلا، رام گڑھ موڑ سمیت دیگر مقامات پر ان تمام لوگوں کے رکنے کے لیے انتظامات کیے گئے تھے۔ Mass Wedding In Jaipur
پروگرام میں مقرر قاضیوں کی جانب سے نکاح کی تمام روایات ادا کی گئیں اور خطبہ پڑھا کر دلہا اور دلہن کے بہترین مستقبل کے لیے خاص دعا کا اہتمام بھی کیا گیا۔
پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرنے کے لیے راجستھان حج کمیٹی کے چیئرمین امین کاغذی پہنچے۔ Mass Wedding In Jaipur
وہیں پروگرام کے دوران فعال کردار ادا کرنے والے تمام کارکنان کو برادری کی جانب سے حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔ اس دوران شادی کی رسم بھی ادا کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:
Mass Marriage in Jaipur: جے پور میں 50 جوڑوں کی اجتماعی شادی
پروگرام کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے ایک تنظیم کے ممبر نعیم احمد نے بتایا کہ فضول خرچی کو روکنے کے مقصد سے اس اجتماعی شادی کے پروگرام کو منعقد کیا گیا۔ نعیم احمد نے بتایا کہ پہلا اجتماعی شادی پروگرام ہے، وقت وقت پر اس طرح کے پروگرام ہم لوگوں کی جانب سے ہر سال منعقد کیے جاتے رہیں گے، تاکہ کسی ضرورت مند کو اس کی بیٹی بوجھ نہ لگے۔ Mass Wedding In Jaipur