ETV Bharat / state

اجمیر درگاہ کا چراغدان درست - چراغدان گرتے وقت درگاہ میں زائرین موجود نہیں تھے

درگاہ کمیٹی سے اجازت لے کر خادم سید ندیم غنی چشتی نے اپنے ذاتی اخراجات سے اس کو درست کروایا۔

اجمیر درگاہ کا چراغدان درست
اجمیر درگاہ کا چراغدان درست
author img

By

Published : Aug 18, 2020, 5:26 PM IST

اجمیر شریف درگاہ میں تاریخی چراغدان اب درست کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ دنوں برسات کی وجہ سے پانچ سو سالہ قدیم چراغدان گر گیا تھا۔

اجمیر درگاہ کا چراغدان درست

بتایا جاتا ہے کی درگاہ شریف میں درگاہ کمیٹی کے ذریعہ نالیوں کا کام کیاجارہا تھا, تب ہی برسات کا موسم ہونے کی وجہ سے سو چراغ جلانے والا بڑا چراغدان گر گیا تھا۔غنیمت ہےکہ اس چراغدان کے گرنے پر کسی کے ساتھ کوئی حادثہ پیش نہیں آیا۔

کورونا وائرس وبا کی وجہ سے اجمیر شریف درگاہ میں زائرین کے داخلے پر پابندی ہے، یہی وجہ ہے کہ چراغدان گرتے وقت درگاہ میں زائرین موجود نہیں تھے ورنہ بڑا حادثہ پیش آسکتا تھا۔

درگاہ کمیٹی سے اجازت لے کر خادم سید ندیم غنی چشتی نے اپنے ذاتی اخراجات سے اس کو درست کروایا۔دو حصوں میں ٹوٹ کر گرا چراغدان آج دبارہ قائم ہو گیا ہے۔

فی الحال درگاہ میں دو بڑے چراغدان میں سے ایک چراغدان درست کیا جا چکا ہے, جبکہ دوسرے چراغدان کو درست کیا جانے کا کام جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا سے ہونے والی اموات کی تدفین کو انجام دے رہے ہیں انور شاہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.