ETV Bharat / state

Kota Chambal Riverfront کوٹا چمبل ریور فرنٹ سیاحت کے نقطہ نظر سے ایک الگ شناخت ثابت ہوگا - راجستھان میں کوٹا کا چمبل ریور فرنٹ

شہری ترقی اور آٹونومس گورننس کے وزیرشانتی دھاریوال کا ڈریم پروجیکٹ سمجھا جانے والاکوٹا بیراج سے لے کر نیا پورا علاقے میں چمبل ندی کے ساحل پرعالمی معیار کے ہیرٹیج چمبل ریور فرنٹ کی تعمیر جاری ہے جس کے کام کو اب حتمی شکل دی جارہی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 20, 2023, 4:18 PM IST

کوٹا: راجستھان میں کوٹا کا چمبل ریور فرنٹ نہ صرف ملک بلکہ پوری دنیا میں اپنی نوعیت کا سب سے الگ اورمنفرد ہیرٹیج ریور فرنٹ ہوگا جو یہاں کی سیاحت کو ایک نئی اونچائی دے گا۔

چیف گورنمنٹ سکریٹری، شہری ترقی اور آٹونومس گورننس ڈپارٹمنٹ، کنجی لال مینا نے راجستھان کے کوٹا میں تعمیر کے آخری مراحل سے گزر رہے چمبل ریور فرنٹ کا جمعرات کو کوٹا سٹی ڈیولپمنٹ ٹرسٹ کے عہدیداروں کے ساتھ تفصیلی مشاہدہ کرنے کے بعد یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ یہ عالمی معیار کا سیاحتی منصوبہ دنیا کے 'ٹورزم میپ' پر اپنی الگ شناخت کے ساتھ ابھرے گا۔

قابل ذکر ہے کہ شہری ترقی اور آٹونومس گورننس کے وزیرشانتی دھاریوال کا ڈریم پروجیکٹ سمجھا جانے والاکوٹا بیراج سے لے کر نیا پورا علاقے میں چمبل ندی کے ساحل پرعالمی معیار کے ہیرٹیج چمبل ریور فرنٹ کی تعمیر جاری ہے جس کے کام کو اب حتمی شکل دی جارہی ہے۔ ابھی یہ چمبل ریور فرنٹ کے پہلے مرحلے کا کام ہے جو مکمل کیا جا رہا ہے اور مستقبل میں اس کے دوسرے مرحلے میں بھی اس چمبل ریور فرنٹ کے کام کووسعت دینے کی تجویز ہے۔

جمعرات کو یہاں پہنچ کر مینا نے چمبل ریور فرنٹ کو دیکھتے ہوئے کہا کہ شہری ترقی اور آنومس گورننس کے وزیر شانتی دھاریوال کی ہدایت پر کوٹا سٹی ڈیولپمنٹ ٹرسٹ نے بنیادی سہولیات کے ساتھ سیاحت کی ترقی کے اہم پروجیکٹوں کو مقرر کردہ وقت میں مکمل کرتے ہوئے کوٹا کو منفرد تعاون فراہم کیا ہے۔ اس ہیرٹیج چمبل ریور فرنٹ کی شان و شوکت قابل دید ہے۔

دنیا کا اپنی نوعیت کا یہ پہلا ہیرٹیج ریور فرنٹ راجستھان کے ساتھ ساتھ ملک کے سیاحت کے شعبے میں بھی اونچی اڑان بھرے گا۔ یہاں تیار ہونے والے تمام کام سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہوں گے کیونکہ یہ اپنے آپ میں عالمی سیاحت کے میدان میں کسی کرشمے سے کم نہیں ہیں۔ جب سیاح یہاں پہنچ کر اس ریور فرنٹ کا مشاہدہ کریں گے تو ان کا کوٹا کا دورہ ناقابل فراموش ہو جائے گا کیونکہ یہاں ہر طبقے کے لیے ریور فرنٹ پر عالمی معیار کی کشش موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Winter Tourism in kashmir: کشمیر کے متعدد سیاحتی مقامات کو برفباری کے دوران کھلا رکھنے کا عزم

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.