ریاست کرناٹک کے سابق وزیر اور کانگریس پارٹی کے مسلم رہنما بی زیڈ ضمیر احمد خان اجمیر شریف درگاہ میں حاضری دینے پہنچے، جہاں انہوں نے اپنی مصیبتوں اور دشواریوں سے نجات کے لئے خصوصی دعا مانگی۔
واضح رہے کہ چند ایام قبل ضمیر احمد کے رہائش گاہ اور کاروباری دفاتر پر انکم ٹیکس کے عہدیداروں نے چھاپہ ماری کی تھی۔
جس کے بعد بنگلور اور کرناٹک میں سنسنی پھیل گئی۔
ایسے میں ضمیر احمد اپنے ارکان خاندان کے ہمراہ اجمیر شریف درگاہ پہونچے۔اور آنے والی میں مصیبتوں سے نجات پانے کی دعا مانگی۔
یہاں انہوں نے عقیدت کا تحفہ پیش کر سیاسی سرگرمیوں کے درمیان پیش آنے والی مصیبتوں کے دور ہونے کی دعا مانگی۔ ضمیر احمد ہوائی جہاز سے اپنے ارکان خاندان کے ہمراہ اجمیر شریف درگاہ پہونچے ۔جہاں درگاہ کے خادم سید باقر ہاشمی نے سب کو زیارت کرائی اور دستار بندی کر کے دربار کا تبرک پیش کیا۔
خاص بات یہ ہے کہ بی زیڈ ضمیر احمد غریب نواز کے عقیدت مند ہیں۔ جب کبھی ان پر کوئی مصیبت آتی ہے تو وہ اجمیر شریف درگاہ میں حاضری دینے آتے ہیں۔ یا پھر اپنے کارکنان کے ہمراہ دربار میں اپنے لئے خصوصی دعا کا اہتمام کرواتے ہیں۔
مزید پڑھیں:اجمیر درگاہ میں کانگریس رہنما ضمیر احمد کے حق میں خصوصی دعا
چند ایام قبل جب ان کے رہائش گاہ اور دفاتر پر انکم ٹیکس کے عہدیداروں کی جانب سے چھاپہ ماری کی گئی تھی اس وقت بھی بنگلور ایس کے مارکیٹ میں ناظمہ ایوب خان اور ان کی ٹیم کی جانب سے خصوصی دعا کی گئی تھی۔
ضمیر احمد نے نذر و نیاز کا اہتمام کر غریبوں میں لنگر بھی تقسیم کیا۔