الیکشن کمیشن کے ذرائع نے منگل کو بتایا کہ اس معاملے میں تفتیش مکمل کر لی گئی ہے اور اس کے نتیجہ سے صدر جمہوریہ کو جلد ہی مطلع کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ مسٹر کلیان سنگھ آئینی عہدے پر فائز ہیں، اس لیے الیکشن کمیشن صدر جمہوریہ کو خط کے ذریعے جانچ رپورٹ سے واقف کرائے گا۔
راجستھان کے گورنر نے حال ہی میں اتر پردیش کے علی گڑھ میں ایک پروگرام میں بی جے پی کے کارکنوں اور لیڈروں سے کہا تھا کہ مسٹر مودی کو دوبارہ وزیر اعظم بننا چاہئے۔
کلیان سنگھ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ "ہم سب بی جے پی کے کارکن ہیں۔ مودی دوبارہ وزیر اعظم بنیں"۔
کمیشن نے اس پر نوٹس لیتے ہوئے علی گڑھ کے ضلع مجسٹریٹ سے معاملے کی تفصیلی رپورٹ طلب کی تھی۔ اس کی جانچ میںکلیان سنگھ کے خلاف الزام کی تصدیق ہوئی ہے۔