اجمیر: سلطان الہند عطائے رسول حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمت اللہ علیہ سے بھارتی کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز اویش خان بے حد عقیدت رکھتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ وقت ملتے ہی زیارت کرنے اجمیر پہنچ جاتے ہیں، اویش خان بھارتی کرکٹ ٹیم میں سلیکٹ ہونے کے بعد اور اس سے قبل بھی اجمیر شریف درگاہ پہنچے تھے۔
درگاہ کے خادم سید اصغر علی ہاشمی نے انہیں زیارت کرائی اور سید باکر ہاشمی نے ان کی دستار بندی کی، جبکہ سید سلمان چشتی نے تبرک پیش کیا۔ اویش خان نے بتایا کہ ان کا خاندان ہمیشہ اجمیر شریف درگاہ پر زیارت کرنے آتا رہا ہے اور خواجہ صاحب کا کرم ان پر ہمیشہ رہا ہے۔ اس سے قبل انہوں نے بھارتی ٹیم میں سلیکٹ ہونے کے لئے منت کی چادر چڑھائی تھی، دو مہینے کے درمیان درگاہ پر ان کی یہ دوسری حاضری ہے، جہاں انہوں نے زندگی میں کامیابی کی دعا مانگی۔
یہ بھی پڑھیں:
غور طلب ہو کہ اویش خان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 20 فروری 2022 کو ٹی-20 بین الاقوامی میچ سے اپنے کیرئر کی شروعات کی تھی، اویس کے نام آئی پی ایل تاریخ میں سب سے مہنگے ان کیپڈ پلیئر ہونے کا ریکارڈ بھی ہے، درگاہ کی زیارت کے دوران اویس کے ساتھ ان کے مداہوں نے جم کر سیلفی لی اور آئندہ مقابلوں میں انہیں کامیاب ہونے کی دعائیں بھی دیں۔