ETV Bharat / state

Tejasvi Surya Targets Rajasthan Govt: لالو کا جنگل راج سنا ہے لیکن گہلوت کے جنگل راج کو حقیقی شکل میں دیکھ رہا ہوں: سوریہ

author img

By

Published : Apr 13, 2022, 2:09 PM IST

سوریہ نے یہ بات کرولی تشدد کے زخمیوں اور حملے میں زخمی ہونے والے اے ای این ہرشادیپتی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے کہی۔ انہوں نے کہا کہ لالو کے جنگل راج کے بارے میں سنا تھا لیکن آج وہ اشوک گہلوت کے جنگل راج کو حقیقی شکل میں دیکھ رہے ہیں۔ کرولی میں ہوئے تشدد کے متاثرین کی حالت اتنی خراب ہے کہ 20-30 سال کے نو جوان، جن کی ساری زندگی ان کے سامنے پڑی ہے، ابھی وہ بستر پر ہیں۔ یہ خوشامد کی سیاست کا نتیجہ ہے۔Tejasvi Surya Takes a Dig at Gehlot Govt

سوریہ
سوریہ

بھارتیہ جنتا یووا مورچہ (بی جے وائی ایم) کے قومی صدر تیجسوی سوریہ نے کہا ہے کہ بہار میں لالو پرساد یادو کا جنگل راج سنا تھا، لیکن آج راجستھان میں اشوک گہلوت کا جنگل راج حقیقی شکل میں دیکھ رہے ہیں۔ سوریہ نے یہ بات کرولی تشدد کے زخمیوں اور حملے میں زخمی ہونے والے اے ای این ہرشادیپتی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے کہی۔ انہوں نے کہا کہ لالوکے جنگل راج کے بارے میں سنا تھا لیکن آج وہ اشوک گہلوت کے جنگل راج کو حقیقی شکل میں دیکھ رہے ہیں۔ کرولی میں ہوئے تشدد کے متاثرین کی حالت اتنی خراب ہے کہ 20-30 سال کے نو جوان، جن کی ساری زندگی ان کے سامنے پڑی ہے، ابھی وہ بستر پر ہیں۔ یہ خوشامد کی سیاست کا نتیجہ ہے۔ Tejasvi Surya Takes a Dig at Gehlot Govt

انہوں نے بتایا کہ ہرشادیپتی سے بات کرنے کے بعد انہیں معلوم ہوا کہ کانگریس ایم ایل اے گرراج سنگھ ملنگا نے ان کے ساتھ انتہائی غیر انسانی طریقے سے مار پیٹ کی ہے، ابھی تک ان کی سرجری نہیں ہو پائی ہے۔ یہاں لوگوں کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔ مسٹر سوریہ نے کہا کہ بی جے وائی ایم اور بھارتیہ جنتا پارٹی راجستھان میں گہلوت کے جنگل راج کی مخالفت کریں گی اور آنے والے وقت میں اس کی اور بھی شدید مخالفت کی جائے گی۔

قبل ازیں مسٹر سوریہ نے بی جے پی کے ریاستی صدر ڈاکٹر ستیش پونیا کے ساتھ مسٹر ہرش دیپتی اور کرولی تشدد میں زخمی ہونے والوں سے اسپتال میں ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر بی جے وائی ایم کے ریاستی صدر ہمانشو شرما بھی موجود تھے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.