ریاست راجستھان میوات کی تحصیل پہاڑی کے چنیا کلاں گاؤں میں کل دوپہر بعد حارث ابن غفار کا چاقو سے مارکر قتل کر دیا گیا۔
مقتول کے اہل خانہ نے پہاڑی تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی ہے ۔ شکایت میں بتایا گیا ہے کہ گاؤں سرورکا اور کٹھول گاؤں کے بیچ میں یہ حادثہ پیش آیا ہے ۔
شکایت درج کروانے والے شکیل بن جبار نے بتایا کہ جب ہم نے دیکھا کہ میرے چاچا کے لڑکے حارث بن غفار پر تین افراد چاقؤوں سے حملہ کر رہے تھے ۔
ہم نے شور مچایا، اور کافی لوگ جمع ہو گئے ۔ ان میں سے ایک شخص بائیک لے کر فرار ہو گیا، جبکہ دو کو ہم نے موقع پر دبوچ لیا۔
نام پوچھنے پر پتا چلا کہ ایک کا نام ڈال چند بن رام کشور گدرانا، ہوڈل ہریانہ کا رہنے والا ہے اور دوسرے کا نام اوم پرکاش بن گنگا رام پینگاوا، شیرگڑھ یوپی کا رہنے والا ہے۔
جبکہ بھاگنے والے ملزم کا نام منیش گاؤں نا معلوم پہاڑی راجستھان کا بتایا جا رہا ہے ۔ پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 302 اور 34 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ۔
اس کیس کی جانچ انسپکٹر سنیل کمار کر رہے ہیں ۔ جبکہ مقتول حارث بن غفار کا پوسٹ مارٹم کے بعد اہل خانہ کو سونپ دیا گیا ہے۔؎
ذرائع کے مطابق ملزموں اور مقتول کے بیچ کوئی ڈیل ہونے والی تھی جس کے باعث حارث کو قتل کر دیا گیا ۔
گاؤں والوں نے دو ملزمان کو پکڑ لیا اور ان سے واردات کی تفصیلات معلوم کی فی الحال دونوں ملزمان پولس کی گرفت میں ہیں۔