ریاست راجستھان کے شہر اجمیر کے جھالاواڑ میں ان دنوں فلمی بکروں کی مانگ میں کمی آئی ہے یا یوں کہیں کہ کورونا کا اثر عیدقرباں کے تہواروں پر براہ راست پڑ رہا ہے۔
جہاں جھالاواڑ کی مین مارکیٹ میں بکروں کی بھیڑ لگی رہتی تھی، لیکن اب بکروں کے بازار میں مایوسی پائی جارہی ہے، جانوروں کے علاوہ اب خریدار بھی منڈی میں نہیں آرہے ہیں۔
اب بکروں کا ہول سیل فارم ہاؤس یا فارم کھلیان پر رکھ کر انہیں وہاں سے فروخت کرنے کی کوشش کررہا ہے، لیکن خریدار ندارد ہیں۔
ایک وقت تھا جب سلمان، شاہ رخ،کالیا، لالو نام کے جانور کا مطالبہ زبردست ہوتا کرتا تھا، لیکن آج کل سلمان خان شاہ رخ کا ریٹ زیادہ نہیں مل رہا ہے، جبکہ سلمان کو گزشتہ برس 50 ہزار تک فروخت کیا گیا تھا۔
وہیں شاہ رخ خان کو 40 ہزار کا ریٹ ملا تھا، لیکن رواں برس شاہ رخ خان نامی بکرے کا دام 30 ہزار سے زیادہ نہیں ہے، تاہم سلمان صرف 30 سے 35 ہزار کی اس قیمت پر ہی اٹک گیا ہے۔