ETV Bharat / state

بھائی نے ہی بھائی کی جان لے لی - brother killed his younger brother

جے پور میں رکشابندھن کے دن اس وقت رشتوں کا قتل ہوگیا، جب بھائی نے ہی اپنے سگے بھائی کو جان سے مار دیا۔

بھائی نے ہی بھائی کو جان سے مار دیا
بھائی نے ہی بھائی کو جان سے مار دیا
author img

By

Published : Aug 3, 2020, 4:55 PM IST

اس معاملے کی اطلاع ملنے کے بعد کالاڈیرا پولیس موقع پر پہنچ گئی، تاہم پولیس نے شدید زخمی شخص کو ہسپتال بھیج دیا، جہاں ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

پولیس نے مرنے واکے کی لاش کو سرکاری ہسپتال کے پوسٹ پارٹم گھر میں رکھا ہوا ہے۔

بھائی نے ہی بھائی کو جان سے مار دیا

واضح رہے کہ پولیس نے ملزم بھائی کی تلاش بھی شروع کردی ہے، کالاڈیرا تھانہ انچارج دھرم سنگھ نے بتایا کہ یہ دونوں بھائی شراب نوشی کے عادی ہیں اور اتوار کی رات ان کے گھر پر دونوں بھائی شراب میں شرابور تھے، اور اسی حالت میں ایک دوسرے کے ساتھ لڑنے لگے، بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی پر پائپ سے حملہ کردیا، حملے میں چھوٹے بھائی کی موت ہوگئی۔

خیال رہے کہ متوفی کی شناخت سشی رنجن کے طور پر کی گئی ہے، جبکہ ملزم چیتن پرکاش واقعے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا، تاہم پولیس ملزم کی تلاش میں ہے۔

جے پور میں رکشابندھن کے دن اس وقت رشتوں کا قتل ہوگیا، جب بھائی نے ہی اپنے سگے بھائی کو جان سے مار دیا

واضح رہے کہ دونوں بھائیوں کا تعلق بہار کے ضلع مظفر پور سے بتایا جارہا ہے، جو مزدور کی حیثیت سے کالاڈیرا میں کام کرتے تھے، دونوں بھائی کالاڈیرا میں ایک فرنیچر کی فیکٹری میں کام کرتے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ دونوں بھائی شراب نوشی کا عادی تھے، وہ جو روز گھر میں لڑتے رہتے تھے، ایسے ہی گذشتہ رات بھی دونوں بھائیوں نے شرابپی کر ایک دوسرے کو زدوکوب کیا، لڑائی کے دوران ایک بھائی کی موت ہوگئی تاہم فی الحال اس معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.