ریاست راجستھان کے ضلع سروہی میں جمعہ کی دیر رات زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے (Earthquake In Sirohi) سے خوفزدہ لوگ گھروں سے نکل آئے اور محفوظ مقام پر چلے گئے۔
رات تقریباً 2 بج کر 27 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، بتایا گیا کہ زلزلے کا مرکز جالور (Earthquake in Jalore) تھا۔
وہیں ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 تھی۔ زلزلے کے جھٹکے ضلع کے تمام علاقوں بشمول ریوڑ، مینڈھر، آبو روڈ، ماؤنٹ آبو، پنڈواڑہ و سروہی میں محسوس کیے گئے۔
- یہ بھی پڑھیں: منی پور کے اکھرول میں زلزلہ کے ہلکے جھٹکے
ابھی تک کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ اس سے قبل جمعرات کو بھی زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔