مودی حکومت بھلے ہی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں تین طلاق بل پاس کرانے میں کامیاب رہی ہو لیکن ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کی خواتین نے تین طلاق بل کو سرے سے خارج کر دیا ہے۔
مسلم خواتین کا کہنا ہے جو قانون ہمارے نبی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے بنایا تھا وہی قانون آج کے اس دور میں جاری رہنا چاہیے لیکن کچھ سیاسی جماعت اپنے فائدے کے لئے تین طلاق پر قانون لا رہی ہیں جو سرا سر غلط ہے۔
خواتین کا کہنا ہے کہ تین طلاق بولنے کے بعد کسی خاتون کا اطلاق نہیں ہو گا اور اس کے شوہر کو جیل میں بند کردیا جائے گا تو اس خاتون کی پرورش کون کرے گا۔
خواتین کا کہنا ہے کہ پہلے بھی دو بار یہ بل نامنظور ہوا اس کی وجہ یہی تھی کی ہم اس بل سے ناخوش تھے۔ خواتین کا کہنا ہے کہ یہ بل بھلے ہی پاس ہو گیا ہو لیکن ہم تو اسلام کا قانون مانیں گے۔ اسلامی قانوانین کے مطابق چلیں گے۔