ETV Bharat / state

جے پور سینٹرل جیل اور ڈسٹرکٹ جیل میں کورونا کا قہر، ایک جوان ہلاک - جے پور ڈسٹرکٹ جیل میں قیدی

جے پور سینٹرل جیل اور جے پور ڈسٹرکٹ جیل میں کورونا کا قہر جاری ہے۔ اتوار کو ایک بار پھر جے پور سینٹرل جیل میں 11 قیدی اور جے پور ڈسٹرکٹ جیل میں 3 قیدی کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ جیل میں ہی کورونا وارڈ بنا کر قیدیوں اور جیل کے عملے کا علاج جاری ہے۔

جے پور سینٹرل جیل اور ڈسٹرکٹ جیل میں کورونا کا قہر، ایک جوان ہلاک

author img

By

Published : May 17, 2020, 2:48 PM IST

اس کے ساتھ ہی جے پور سینٹرل جیل اور جے پور ڈسٹرکٹ جیل میں سینی ٹائزر کا کام مستقل طور پر جاری ہے۔ اگر کسی قیدی میں کھانسی، نزلہ یا بخار کی علامت ظاہر ہوتا ہے تو اسے فوراً آئیسو لیشن وارڈ میں منتقل کیا جاتا ہے۔ جس کے بعد وارڈ میں ڈاکٹروں کے ذریعہ اس کی صحت کی مستقل نگرانی کی جاتی ہے۔

جے پور ڈسٹرکٹ جیل میں اب تک مجموعی طور پر 121 قیدی کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ جے پور سینٹرل جیل میں اب تک مجموعی طور پر 13 قیدی کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ وہیں جے پور ڈسٹرکٹ جیل میں بند 432 قیدیوں کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی جیل کے تقریباً 60 عملے کی کورونا جانچ کروائی گئی ہے۔

وہیں جے پور سینٹرل جیل کی بات کریں تو اب تک 200 قیدیوں کی کورونا جانچ کی جا چکی ہے۔

اتوار کے روز آر اے سی 5 ویں بٹالین کا 55 سالہ سپاہی کورونا کی وجہ سے ہلاک ہو گیا۔ چند روز قبل آر اے سی جوان کی صحت خراب تھی۔ جس کے بعد سنتوکبا دورلبھجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ جہاں وہ کورونا جانچ میں مثبت پایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ جے پور سینٹرل جیل میں فی الحال 1 ہزار 172 قیدی بند ہیں۔ اس کے ساتھ ہی جے پور سینٹرل جیل کے تمام ملازمین کے نمونے بھی جانچ کے لئے لئے بھیجے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.