ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں واقع کانگریس کے دفتر پر پارٹی کارکنان نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ انہوں نے یہ مطالبہ کیا ہے کہ 'عوام کے ذریعہ منتخب حکومت کو گرانے کی جو سازش کی جارہی ہے،اسے ختم کیا جائے۔'
انہوں نے مطالبہ کیا کہ 'اسمبلی سیشن بلایا جائے، اس درمیان جے پور ضلع کانگریس پارٹی کے ذمہ داران اور کانگریس کارکن موجود رہے۔'
وہیں احتجاجی مظاہرے کے دوران عالمی وباء کورونا کو لے کر جاری کی گئی گائیڈ لائن کی خلاف ورزی بھی نظر آئی۔ حالانکہ ریاستی صدر گویند سنگھ ڈوٹاسرا نے ٹویٹ کر کے لوگوں سے گزارش کی تھی کہ 'سماجی دوری کا خاص خیال رکھتے ہوئے پچاس لوگ ہی ایک جگہ پر جمع ہوں اور کورونا وباء کو لے کر جو مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کی جانب سے گائیڈ لائن جاری کی گئی ہیں اس کا خاض خیال رکھا جائے۔'
واضح رہے کہ 'راجستھان کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر گویند سنگھ ڈوٹاسرا نے بیان دیا تھا کہ سنیچر کے روز پورے ریاست راجستھان میں کانگریس پارٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، جس کے بعد آج ریاست راجستھان کی تمام ضلع ہیڈکوارٹر پر احتجاج کیا گیا۔'