راجستھان کی کانگریس حکومت کو 2 برس مکمل ہوچکے ہیں، دو برس مکمل ہونے کے بعد راجستھان مسلم وقف بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر خانو خان بودھوالی کا کہنا ہے کہ ان دو برسوں میں کانگریس نے کافی بہترین کام کیے ہیں۔
ڈاکٹر خانو خان بودھوالی کا کہنا ہے 'دو برس میں کانگریس حکومت کی جانب سے کافی بہترین کام کیا گیا ہے، حکومت سبھی قوموں کو ساتھ لے کر کام کرتی ہوئی نظر آرہی ہے'۔
انہوں نے کہا 'عالمی وبا کورونا وائرس کے درمیان جس طرح سے کانگریس حکومت نے کام کیا ہے اس کا بول بالا پورے بھارت میں ہے، بے روزگاروں کو روزگار بھی حکومت کی جانب سے دیئے گئے، راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت ایک درجے کے وزیراعلی ہیں'۔
یہ بھی پڑھیے
ڈاکٹر کفیل خان کو رہا کرنا ہائیکورٹ کا ایک اچھا فیصلہ: سپریم کورٹ
انہوں نے کہا کہ خود ملک کے وزیر اعظم کا یہ کہنا ہے کہ اگر کسی کو کوئی سبق لینا ہو تو وہ راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت سے لے۔
انہوں نے کہا کہ راجستھان حکومت کے دو سال تاریخی ہیں، پہلی مرتبہ کسی کی جانب سے بجٹ میں راجستھان مسلم وقف بورڈ کو پانچ کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا گیا ہے، انہوں نے راجستھان حکومت کو دو سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کی۔