ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں علاقے کے لوگوں نے بتایا کہ بچہ کھیلتا ہوا تالاب (باوڑی) کے پاس گلی میں آیا، جہاں اس کا پاؤں پھسل گیا، اور وہ باوڑی میں جا گرا۔
اسی وقت سامنے سے ایک سبزی والے نے اس بچے کو گرتا ہوا دیکھا اور وہ فوراً باوڑی یعنی تالاب میں کود گیا، اور بچے کو باہر نکال کر لایا۔
![بچے کو باہر لانے کے بعد مقامی لوگ اسے اجمیر کے جواہر لال نہرو ہسپتال لے گئے، جہاں ڈاکٹر نے اس بچے کو مردہ قرار دیا](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/rj-ajm-01-bachchekimaut-pkg-rjur10001_13072020175008_1307f_02321_403.jpg)
بچے کو باہر لانے کے بعد مقامی لوگ اسے اجمیر کے جواہر لال نہرو ہسپتال لے گئے، جہاں ڈاکٹر نے اس بچے کو مردہ قرار دیا۔
![اجمیر میں کھیل کے دوران ایک چار برس کا بچہ تالاب میں جاگرا، جس کی وجہ سے اس بچے کی موت ہوگئی](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/rj-ajm-01-bachchekimaut-pkg-rjur10001_13072020175008_1307f_02321_94.jpg)
واضح رہے کہ بچے کی عمر چار برس تھی، جس کی شناخت نورین ولد عابد کے طور پر کی گئی ہے، تاہم بچے کی موت سے علاقے میں غم کا ماحول ہے۔
![بچے کی عمر چار برس تھی، جس کی شناخت نورین ولد عابد کے طور پر کی گئی ہے، تاہم بچے کی موت سے علاقے میں غم کا ماحول ہے](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/rj-ajm-01-bachchekimaut-pkg-rjur10001_13072020175003_1307f_02321_748.jpg)