ETV Bharat / state

BSF On India Pakistan Border ہند پاک سرحد پر کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے بی ایس ایف مستعد - راجستھان کے جیسلمیر

راجستھان سے متصل بین الاقوامی سرحد پر ان دنوں ہائی الرٹ کی صورتحال ہے۔ 15 اگست یوم آزادی کے پیش نظر بی ایس ایف کی جانب سے 11 سے 17 اگست تک آپریشن الرٹ چلایا جا رہا ہے جس میں بی ایس ایف کی تمام شاخوں کے افسران سرحد پر پہنچ کر بین الاقوامی سرحد کی حفاظتی نظام کو چاک کرنے میں مصروف ہیں۔ BSF On India Pakistan Border

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 14, 2022, 7:06 PM IST

جیسلمیر: راجستھان کے جیسلمیر میں، ہند-پاک سرحد پر بارڈر سیکورٹی فورس نے سرحد پار سے خطرے اور ڈرون سرگرمیوں کو انجام دینے کی کوششوں کے تناظر میں کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لئے وسیع انتظامات کئے ہیں۔BSF On India Pakistan Border۔ ملکی سلامتی پر مامور سرحدی محافظ نامساعد حالات میں دشمن کے ناپاک عزائم پر چوبیس گھنٹے نظر رکھے ہوئے ہیں۔ سرحد پر گشت تیز کر دیا گیا ہے اور حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ تمام ڈی آئی جیز، کمانڈنٹ اور دیگر اعلیٰ حکام سرحد پر رہ کر سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔

راجستھان فرنٹیئر کے انسپکٹر جنرل ڈیوڈ لالرن سنگا خود بھی بیکانیر سے متصل بین الاقوامی سرحدی علاقے میں پہنچ گئے ہیں اور سرحدی سرگرمیوں کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ آپریشن الرٹ کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔ فوج کے اعلیٰ حکام سے موصولہ اطلاعات کے مطابق راجستھان سے متصل بین الاقوامی سرحد پر ان دنوں ہائی الرٹ کی صورتحال ہے۔ 15 اگست یوم آزادی کے پیش نظر بی ایس ایف کی جانب سے 11 سے 17 اگست تک آپریشن الرٹ چلایا جا رہا ہے جس میں بی ایس ایف کی تمام شاخوں کے افسران سرحد پر پہنچ کر بین الاقوامی سرحد کی حفاظتی نظام کو چیک کرنے میں مصروف ہیں۔

بی ایس ایف کی خاتون جوان بھی سرحدوں کی حفاظت کو مضبوط بنانے میں اپنے ساتھی مرد جوانوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہیں۔ سرحد پار سے پاکستان کی سرحد سے دشمن ملک کی جانب سے ہندوستانی علاقے میں کی جارہی ناپسندیدہ سرگرمیوں اور ڈرون کے مسلسل خطرے کے پیش نظر بی ایس ایف پوری طرح تیار اور چوکس ہے۔ بی ایس ایف کمانڈنٹ ستیہ انند پانڈے کا کہنا ہے کہ اگرچہ بی ایس ایف سال بھر تار بندی پر مستعدی رہتی ہے لیکن جشن آزادی کے پیش نظر نگرانی سخت کر دی گئی ہے اور سرحد پر گشت اور چوکسی بڑھانے کے ساتھ ساتھ سرحدوں کی سخت حفاظت کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Pak Infiltrator Nabbed By BSF: مبینہ پاکستانی درانداز 'پاک ریڈیکل تنظیم' سے وابستہ، انٹیلی جنس ایجنسی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.